پاکستانی سکیورٹی ذرائع نے کلگام واقعے سے متعلق بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کو ایک بار پھر مسترد کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا پر کیا جانے والا پروپیگنڈا سراسر جھوٹ پر مبنی ہے، جبکہ بھارت کی جانب سے فالس فلیگ آپریشنز کے ہتھکنڈوں کے ذریعے پاکستان پر الزام تراشی بے بنیاد ہے۔
بانی پی ٹی آئی کیلئے راستے صرف عدالتوں سےکھل سکتے ہیں، طارق فضل چوہدری
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے پہلے سوشل میڈیا اور اس کے بعد الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کیے۔ کلگام میں سی آر پی ایف پر حملے سے متعلق خبریں نشر کرنا ہندوتوا رجیم کے حامی بھارتی میڈیا کا پرانا اور فرسودہ ہتھکنڈا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت اپنے اندرونی انتشار اور سیاسی تفریق سے توجہ ہٹانے کے لیے وہی پرانے میڈیا ہاؤسز اور چہروں کو استعمال کر رہا ہے۔ پاکستان پر جھوٹے الزامات عائد کرنے کے لیے ایک بار پھر اسی پرانے اسکرپٹ اور روایتی ہتھکنڈوں کا سہارا لیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے علاقے کلگام میں فائرنگ کے واقعے میں 3 بھارتی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔



