وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ یہ سازشی تھیوری غلط ہے کہ 28ویں آئینی ترمیم کے لیے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کروائی گئی ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف اپیل کا فیصلہ جس روز آئے گا، اسی روز تمام سازشی نظریات اور ابہام کا خاتمہ ہو جائے گا۔
رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ اداروں کے ساتھ ہماری دوری نہ ہوئی ہے اور نہ ہی کبھی ہو سکتی ہے۔ ہمارے اعتماد کی بنیادی وجہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شخصیات ہیں۔
پیٹرول اور ڈیزل سستا ، آج قیمت کیا چل رہی ہے ؟ جانئے
یاد رہے کہ 11 نومبر کو لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کروائی گئی تھی، جو دو گھنٹے سے زائد جاری رہی۔
جیل ذرائع کے مطابق دونوں وکلا نے بانی پی ٹی آئی سے مقدمات اور متفرق درخواستوں پر تفصیلی مشاورت کی، جبکہ ملاقات کے دوران بشریٰ بی بی بھی موجود تھیں۔
جیل ذرائع نے بتایا کہ وکلا نے بشریٰ بی بی کے مقدمات اور دیگر قانونی پہلوؤں پر بھی عمران خان سے مشاورت کی۔
بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی، جو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں ممکن ہوئی۔
عمران خان سے ملاقات کے بعد سردار لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملاقات تین سے چار گھنٹے جاری رہی، جس کے دوران عمران خان کی صحت اور مقدمات سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔



