Gas Leakage Web ad 1

تمباکو نوشی سے دماغی تنزلی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق

0

تمباکو نوشی کی عادت کو عام طور پر پھیپھڑوں اور دل کی شریانوں کے امراض سے منسلک کیا جاتا ہے، تاہم یہ عادت دماغی صحت کے لیے بھی انتہائی نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ تمباکو نوشی کرنے والے افراد میں دماغی تنزلی کا باعث بننے والے مرض ڈیمینشیا میں مبتلا ہونے کا خطرہ نمایاں طور پر زیادہ ہوتا ہے۔

کرٹن یونیورسٹی کی جانب سے کی جانے والی اس تحقیق میں تمباکو نوشی اور ڈیمینشیا کی تین اقسام، جن میں عمومی ڈیمینشیا، الزائمر امراض اور دماغی شریانوں سے متعلق ڈیمینشیا شامل ہیں، کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا گیا۔
تم ق*ت*ل کرو ہو کہ کرامات کرو ہو!!!
اس مقصد کے لیے محققین نے 28 لاکھ سے زائد افراد پر کی جانے والی 61 تحقیقی رپورٹس کے ڈیٹا کا جامع تجزیہ کیا۔

تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ جو افراد اس وقت تمباکو نوشی کر رہے ہیں، ان میں اس لت سے ہمیشہ دور رہنے والے افراد کے مقابلے میں ڈیمینشیا کا خطرہ 31 فیصد، الزائمر امراض کا خطرہ 40 فیصد جبکہ دماغی شریانوں سے متعلق ڈیمینشیا کا خطرہ 52 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

تحقیق کے دوران روزانہ پی جانے والی سگریٹوں کی تعداد اور ڈیمینشیا کے خطرے میں اضافے کے درمیان تعلق کا بھی جائزہ لیا گیا۔

محققین کے مطابق روزانہ 10 سگریٹ پینے والے افراد میں ڈیمینشیا کا خطرہ 16 فیصد تک بڑھ جاتا ہے، جبکہ روزانہ 20 سگریٹ پینے کی صورت میں یہ خطرہ 34 فیصد تک پہنچ جاتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ تمباکو نوشی کے انسانی صحت پر سنگین نقصانات سے متعلق پہلے ہی شواہد موجود ہیں، تاہم دماغی صحت پر اس کے اثرات کو بھی خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

ان کے مطابق تحقیق کے نتائج واضح کرتے ہیں کہ تمباکو نوشی کرنے والے افراد میں ڈیمینشیا کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، جبکہ روزانہ سگریٹوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ اس مرض کا خطرہ بھی بڑھتا جاتا ہے۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے ای کلینیکل میڈیسن (eClinicalMedicine) میں شائع ہوئے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.