Gas Leakage Web ad 1

سوئی گیس کمپنیوں نےگیس مہنگی کرنے کی درخواستیں اوگرا میں جمع کرا دیں

0

سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کمپنیوں نے گیس کی اوسط قیمتوں میں اضافے کے لیے اپنی درخواستیں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) میں جمع کرا دی ہیں۔ دونوں کمپنیوں نے گیس کی قیمتوں میں مجوزہ اضافے کا اطلاق رواں مالی سال یکم جولائی سے کرنے کی درخواست کی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

سوئی ناردرن نے گیس کی اوسط قیمت میں 10 روپے 40 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی تجویز پیش کی ہے، جس کے بعد اوسط قیمت 1702 روپے سے بڑھا کر 1712 روپے 40 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
امریکا: مڈٹرم الیکشن میں نئی تاریخ رقم، مسی سپی سے سینیٹ کی نشست پر سیاہ فام ڈیموکریٹ منتخب
دوسری جانب سوئی سدرن نے گیس کی اوسط قیمت میں 366 روپے 75 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست جمع کرائی ہے۔ درخواست میں گیس کی اوسط قیمت 2071 روپے 75 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

سوئی ناردرن نے گیس کی مجوزہ قیمت میں ایل این جی سروس کی مد میں 60 ارب 14 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت بھی شامل کی ہے۔ درخواست کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی لاگت 471 روپے 16 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگی۔

سوئی ناردرن کا اپنی درخواست میں مؤقف ہے کہ موسم سرما کے دوران مقامی گیس کی محدود دستیابی کے باعث اضافی گیس کے انتظامات کرنا ہوں گے، جس کے لیے ایل این جی کے 16 کارگوز درکار ہوں گے۔

دونوں سوئی گیس کمپنیوں نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کو بھی گیس کی قیمتیں بڑھانے کی وجوہات میں شامل کیا ہے۔

اوگرا سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواستوں پر سماعت کرے گا، جس کے بعد گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.