امریکی ریاست مسیسیپی سے سینیٹ کی نشست پر سیاہ فام ڈیموکریٹ امیدوار اسکاٹ کولم (Scott Colom) منتخب ہوگئے، جس کے بعد ریاست میں ایک نئی سیاسی تاریخ رقم ہوگئی ہے۔

امریکا کے مڈٹرم انتخابات میں ریاست مسیسیپی کی سینیٹ نشست پر ڈیموکریٹ امیدوار اسکاٹ کولم نے اپنی ری پبلکن حریف سِنڈی ہائیڈ اسمتھ (Cindy Hyde-Smith) کو شکست دے دی۔ اس کامیابی کے بعد اٹارنی اسکاٹ کولم کو جج بننے سے روکنے والی سِنڈی ہائیڈ اسمتھ خود اپنی سینیٹ کی نشست سے محروم ہوگئیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان: دہشتگردوں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن کے گیٹ سے ٹکرا دی
رپورٹ کے مطابق 1982 کے بعد پہلی مرتبہ ریاست مسیسیپی سے ڈیموکریٹ سینیٹر منتخب ہوا ہے۔ اس انتخاب کے بعد امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی تعداد 55 جبکہ ری پبلکن سینیٹرز کی تعداد 44 ہوگئی ہے۔



