ڈیرہ اسماعیل خان: دہشتگردوں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن کے گیٹ سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں دھماکا ہوا اور تھانے سمیت قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم دہشتگردوں نے بند کرائی پولیس اسٹیشن کے گیٹ پر بارودی مواد سے بھری پک اپ گاڑی ٹکرائی اور اس دوران فائرنگ بھی کی۔
سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹیوں پر چھوٹ میں غیرمعمولی اضافہ
پولیس حکام نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں تھانے کا گیٹ اور دیوار تباہ ہوگئے جبکہ قریبی مسجد کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے کی شدت کے باعث اطراف میں واقع گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
پولیس کے مطابق اہلکاروں نے بھرپور جوابی فائرنگ کی، جس کے باعث دہشتگرد پولیس اسٹیشن کی حدود میں داخل ہونے میں ناکام رہے۔
واقعے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔



