Gas Leakage Web ad 1

بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے اندور کنسرٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی، سیکیورٹی سخت

0

بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے 15 نومبر کو اندور میں ہونے والے کنسرٹ کو ایک ہفتے کے دوران دوسری بار بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی ہے، جس کے بعد مدھیہ پردیش کے تین شہروں اندور، گوالیار اور بھوپال میں سیکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے گوالیار بینچ کو ایک دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ کے اسٹیج پر دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد نصب کیا جائے گا۔

دلجیت دوسانجھ کا یہ کنسرٹ اندور کے سی 21 گراؤنڈ میں ان کے آورا ٹور کے تحت منعقد ہونا ہے۔ دھمکی آمیز ای میل میں اندور، گوالیار اور بھوپال کے مختلف اداروں، اہم شخصیات اور مقامات کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ گوالیار ہائی کورٹ کی عمارت اور ججوں کی رہائش گاہوں کے اطراف سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

پولیس ہیڈکوارٹرز کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس رابن جین نے ای میل موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پیغام میں دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی ہے، جبکہ بعض دیگر اداروں کے نام بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب دلجیت دوسانجھ نے کنسرٹ منسوخ ہونے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 15 نومبر کو طے شدہ پروگرام کے مطابق اندور پہنچیں گے۔ تاہم دھمکی کے بعد کنسرٹ کی سیکیورٹی کے حوالے سے انتظامات مزید سخت کیے جا رہے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.