Gas Leakage Web ad 1

پنڈی ٹیسٹ: سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 446 رنز بنا کر آؤٹ، ڈیبیو کرنے والے ثاقب خان نے 7 شکار کئے

0

سری لنکا 446 پر آؤٹ، ثاقب خان نے ڈیبیو پر 7 وکٹیں لے لیں*

Gas Leakage Web ad 2

راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 446 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور اسے پاکستان پر صرف *12 رنز* کی برتری حاصل ہوئی۔

سری لنکا کی طرف سے دھننجیا ڈی سلوا 167 اور کوشل مینڈس 119 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ثاقب خان نے *7*، محمد عباس نے *2* اور رضا اللہ نے *1* وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز 434/9 پر ڈکلیئر کی تھی، جس میں سعود شکیل 93، طیب عارف 57، عرفات منہاس 52، محمد طحہٰ 51، بابر اعظم 50 اور غازی غوری 48 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.