Gas Leakage Web ad 1

سہ ملکی ون ڈے سیریز: سری لنکا نے پاکستان کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

0

سری لنکا نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 111 رنز کا ہدف 18 اوورز میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔

Gas Leakage Web ad 2

سری لنکا کی جانب سے کامیندو مینڈس 62 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، جبکہ ایوشکا فرنینڈو نے 16 اور کوشال مینڈس نے 8 رنز بنائے۔

قبل ازیں لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد پاکستان کا ٹاپ آرڈر ایک بار پھر ناکام ہوگیا۔
اسکول ہاکی لیگ پاکستان، ملک بھر میں نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانے کا منصوبہ
پاکستان کی جانب سے فخر زمان 5، معاذ صداقت 8، سعد بیگ 5 اور سلمان علی آغا 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ بابر اعظم نے 29 رنز کی اننگز کھیلی۔

شاداب خان صرف 2 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ وہ آؤٹ ہونے کے بعد ریویو لینا چاہتے تھے، تاہم پاکستان کے پاس کوئی ریویو باقی نہیں تھا۔

حسن نواز نے 17، عرفات منہاس نے 10، حارث رؤف نے ایک جبکہ کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 15 رنز بنائے اور پویلین واپس لوٹ گئے۔

پاکستان کی پوری ٹیم 25.3 اوورز میں 110 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے ون ڈے میچز میں یہ پاکستان کا تیسرا کم ترین اسکور ہے۔

سری لنکا کی جانب سے دلشان مدھوشنکا نے کیریئر کی بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 34 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ سہان آراچیگے نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اسیتھا فرنینڈو، ایشان ملنگا اور دونیتھ ویلالاگے نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم پہلے ہی سہ فریقی سیریز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.