میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے یونیورسٹی روڈ کو بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سڑک سے گزرنے والے شہریوں کی 80 فیصد مشکلات کم ہوگئی ہیں۔

اپنے ایک بیان میں میئر کراچی نے کہا کہ یونیورسٹی روڈ کی تعمیر و ترقی ایک بڑا چیلنج رہی ہے، جس سے انہیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔
گلگت میں یومِ سیاہ پر کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی ریلی، بھارتی قبضے کے خلاف شدید نعرے بازی
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یونیورسٹی روڈ سے گزرنے والے شہریوں کی 80 فیصد مشکلات کم ہوچکی ہیں، جبکہ نیپا سے حسن اسکوائر تک سڑک پر تعمیراتی کام جاری ہے، جو نومبر تک مکمل ہوجائے گا۔
میئر کراچی کا کہنا تھا کہ کراچی سرکلر ریلوے کئی سال سے بند ہے، جس کے باعث شہریوں کو سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے متبادل راستے بنائے جا رہے ہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ کچھ لوگ اس شہر میں خوف کی علامت بنے ہوئے ہیں، تاہم ان شاء اللہ کراچی میں خوف کا سایہ نہیں آنے دیا جائے گا۔



