Gas Leakage Web ad 1

پنجاب حکومت نے لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان کردیا

0

پنجاب حکومت نے لاہور میں بسنت منانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

سیکرٹری داخلہ احمد جاوید کی زیر صدارت بسنت کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور میں محفوظ بسنت 12، 13 اور 14 مارچ 2027 کو منائی جائے گی۔
سکیورٹی فورسز نے گوادر میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بنادی، 10 دہشتگرد ہلاک: آئی ایس پی آر
سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ شہر میں کسی بھی غیر محفوظ چھت پر پتنگ بازی کی اجازت نہیں ہوگی۔ 31 دسمبر 2026 سے قبل چھتوں پر کم از کم ساڑھے 3 فٹ اونچی حفاظتی دیوار تعمیر کرنا لازم ہوگا، جبکہ اجازت یافتہ مقامات پر چھتوں کی مرمت بھی کروائی جائے۔

احمد جاوید نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر پرانی عمارتوں اور گھروں کی چھتوں کا مکمل معائنہ کروائیں۔ غیر تسلی بخش رپورٹ کی صورت میں ڈپٹی کمشنر کمزور عمارتوں پر پتنگ بازی پر پابندی عائد کریں، جبکہ پتنگ بازی کے لیے استعمال ہونے والی چھت کی پائیداری کی ذمہ داری مالک مکان پر ہوگی۔

سیکرٹری داخلہ کا کہنا تھا کہ اگر بجلی کی تاریں چھت کے قریب ہوں تو عمارت کے مالکان انہیں محفوظ بنانے کے پابند ہوں گے۔ ڈپٹی کمشنر مقررہ حدود کے مطابق پتنگ اور ڈور کی تیاری، ترسیل اور فروخت کی نگرانی بھی کریں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.