Gas Leakage Web ad 1

کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف درخواستوں پر اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

0

پشاور ہائیکورٹ نے صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف دائر درخواستوں پر اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس فہیم ولی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔
پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے اثر سے نکل جائے تو یہ ان کی سیاست کیلئے اچھا ہوگا: خواجہ آصف
سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عدالت سے استدعا کی کہ صوبے میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کو معطل کیا جائے۔

بیرسٹر گوہر نے اپنے مؤقف میں کہا کہ ایک ہی دن میں صوبے میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کیا گیا اور اسی روز ایڈوائزری کونسل بھی تشکیل دی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دوران 38 ڈپٹی کمشنرز کے تبادلے کیے گئے، جبکہ پی ٹی آئی کے 12 ارکان قومی اسمبلی اور 13 ارکان صوبائی اسمبلی کو بھی اٹھایا گیا۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ صوبائی حکومت کی اجازت کے بغیر گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ نہیں کی جا سکتی۔

بعد ازاں عدالت نے اٹارنی جنرل کے دفتر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواستوں پر جواب طلب کرلیا اور مزید سماعت 10 نومبر تک ملتوی کردی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.