Gas Leakage Web ad 1

این سی سی آئی اے کی کارروائی: جعلی ویب سائٹ پر امریکی ڈاک ٹکٹ فروخت کرنے والا گرفتار

0

این سی سی آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر عاطف امیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکی پوسٹل سروس کو مبینہ طور پر 126 ملین ڈالر کا نقصان پہنچانے کے الزام میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے فہیم اکرم نامی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
‎پاکستان اور امریکا کیلئے ٹیکنالوجی میں تعاون انتخاب نہیں، ضرورت ہے، رضوان سعید شیخ
عاطف امیر کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر ایک جعلی ویب سائٹ تیار کرکے تین سال تک امریکی پوسٹل سروس کے نظام کو بائی پاس کیا اور اس دوران جعلی ڈاک ٹکٹ فروخت کرتا رہا۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے بتایا کہ این سی سی آئی اے کے سائبر یونٹ نے 6 اکتوبر کو اس کیس کی نشاندہی کی تھی۔ خانیوال سے تعلق رکھنے والے ملزم نے مبینہ طور پر ایک ویب سائٹ تیار کی، جس کے ذریعے غیر ملکی پوسٹل کمپنی کے نظام کو بائی پاس کرتے ہوئے تقریباً 50 لاکھ ڈاک ٹکٹ فروخت کیے گئے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے عاطف امیر کا کہنا تھا کہ اس مبینہ فراڈ کے نتیجے میں ہونے والے مالی نقصان کا تخمینہ 126 ملین ڈالر لگایا گیا ہے، جو پاکستانی کرنسی میں 35 ارب روپے سے زائد بنتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مبینہ فراڈ کے لیے مجموعی طور پر 16 اکاؤنٹس استعمال کیے گئے۔

عاطف امیر نے کہا کہ ملزم کی تلاش اور گرفتاری کے لیے 10 روز تک آپریشن جاری رہا، جس کے بعد فہیم اکرم کو آج صبح گرفتار کرلیا گیا۔ ان کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.