Gas Leakage Web ad 1

صوبائی وزراء کی عوام دوست بجٹ بنانے پر مریم نواز کو مبارکباد

0

لاہور(نیوزڈیسک)صوبائی وزراء کی جانب سے عوام دوست بجٹ بنانے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مبارک باد دی گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیر مذہبی اقلیتی امور رمیش سنگھ نے عوام دوست بجٹ بنانے پر مریم نواز کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنا رہی ہے۔

رمیش سنگھ کا کہنا ہے کہ مذہبی اقلیتوں کے لیے 1 ارب 40 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ سکھ یاتری 13 اپریل کو واہگہ کے راستے پاکستان پہنچیں گے، خصوصی ٹرین سے سکھ یاتریوں کی گوردواروں کی یاترا آسان ہو جائے گی۔

دوسری جانب وزیر تعمیرات ملک صہیب نے عوام دوست بجٹ بنانے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ  وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے عوام دوست بجٹ پیش کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.