Gas Leakage Web ad 1

پشاور ہائیکورٹ نے لانگ مارچ سے متعلق درخواست پر عبوری ریلیف دینے سے انکار کردیا

0

پشاور ہائیکورٹ نے لانگ مارچ سے متعلق درخواست پر عبوری ریلیف دینے سے انکار کردیا۔

Gas Leakage Web ad 2

پشاور ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت کے دوران جسٹس صاحبزاہ اسد اللہ نے کہا کہ فریقین کو سنے بغیر ریلیف نہیں دیا جاسکتا۔

پی ٹی آئی ایم این ایز کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ لانگ مارچ کو درخواست گزاروں کے حلقوں سے گزرنے دیا جائے، وہ قانون کے مطابق لانگ مارچ کا خیر مقدم کریں گے۔
وزیر اعظم کا علاقائی صورتحال کے تناظر میں گیس کی بلاتعطل درآمد یقینی بنانے پر زور
پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے وکیل نے کہا کہ لانگ مارچ کی راہ میں ممکنہ رکاوٹیں حائل نہ کی جائیں، کل کی گنجائش نہیں کیونکہ لانگ مارچ جاری ہے۔

اس دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست قابل سماعت نہیں، لانگ مارچ سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم بھی آچکا ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ آج تیار نہیں ہیں، اس لیے درخواست کی سماعت کل کے لیے مقرر کی جائے، جس کے بعد عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کردی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.