اسلام آباد: وزارت اطلاعات نے مکہ معاہدے سے متعلق غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹس کو مسترد کردیا۔

وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مکہ معاہدے سے متعلق غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹس قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں۔
مکہ دفاعی معاہد ےکے تحت پاکستان اور ترکیہ کا سعود ی عرب میں فوجی دستے اور دفاعی صلاحیتوں کی تعیناتی کا فیصلہ
وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے دفاع کے لیے پاکستان کا عزم واضح اور ناقابلِ سمجھوتہ ہے، جبکہ مشترکہ دفاع کی آپریشنل تفصیلات عملیاتی رازداری کا معاملہ ہیں۔
وزارت اطلاعات کے مطابق غیر مصدقہ اور گمنام ذرائع پر مبنی قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے اور من گھڑت اعداد و شمار کے بجائے سرکاری بیانات پر انحصار کیا جائے۔



