Gas Leakage Web ad 1

صدر،وزیراعظم اور تمام جماعتوں کو ملکر عمران خان کو باہر لانا چاہئے، ناصر عباس

0

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجا ناصر عباس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر، وزیراعظم اور تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر بانی کو باہر لانا چاہیے۔ پاکستان کی خاطر سب کو بانی کے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے، انہیں بلائیں، ساتھ بیٹھیں اور معاملات کو درست کریں۔
حکومتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے مذاکرات کے حتمی ڈرافٹ پر اتفاق نہ ہوسکا: بیرسٹر گوہر
علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ بات چیت کے بعد اگر بانی پی ٹی آئی کو دوبارہ جیل بھیجنا ہو تو بھی بھیج دیں۔ لانگ مارچ کے حوالے سے پہلے بھی کہا تھا کہ پرامن روٹ طے کر لیتے ہیں، ہم سڑک کے ایک طرف چلیں گے اور ٹریفک چلتی رہے گی، اس میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگ اتنے ڈرے اور سہمے ہوئے کیوں ہیں؟ ساتھ بیٹھ کر معاملات طے کریں۔ حکومت مخالفین کو بغیر سوچے سمجھے دہشت گرد قرار دے دیتی ہے، حالانکہ حکومت کا مخالف ریاست کا مخالف نہیں ہوتا، اس لیے اس طرح کی باتوں سے گریز کیا جائے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.