Gas Leakage Web ad 1

وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی

0

وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی، رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران ریاستی ملکیتی اداروں کے منافع میں سات فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

Gas Leakage Web ad 2

وزارت خزانہ نے ریاستی ملکیتی اداروں کی ششماہی رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق ایس او ایز کا منافع 457.20 ارب روپے سے کم ہو کر 423.3 ارب روپے رہ گیا۔ جولائی سے دسمبر 2025 تک ایس او ایز کے نقصانات 342.9 ارب روپے سے کم ہو کر 342.8 ارب روپے رہے۔ اسی عرصے کے دوران ریاستی اداروں کے منافع میں 30 فیصد کمی ہوئی اور ایس او ایز کا منافع 114.3 ارب روپے سے کم ہو کر 80.5 ارب روپے رہ گیا۔
ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 خارجی دہشت گرد ہلاک
دستاویز کے مطابق جولائی سے دسمبر 2025 تک ریاستی ملکیتی اداروں کی ایکویٹی میں تین فیصد کمی ہوئی اور ایس او ایز کی ایکویٹی 6628.7 ارب روپے سے کم ہو کر 6407.2 ارب روپے رہ گئی۔ ششماہی رپورٹ کے مطابق ایس او ایز کی ذمہ داریوں میں بھی ایک فیصد کمی ہوئی، جبکہ جولائی سے دسمبر 2025 تک ایس او ایز کے اثاثوں میں دو فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس عرصے میں ایس او ایز کے اثاثے 37729.7 ارب روپے سے کم ہو کر 37 ہزار 107 ارب روپے رہ گئے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.