لاہور: ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ ڈنکی لگانے والوں نے غیر قانونی سفر کے راستے تبدیل کرلیے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ نوجوان بہتر مستقبل کی تلاش میں بیرون ملک کا رخ کرتے ہیں، لیکن یورپ میں بھی اب حالات پہلے جیسے بہتر نہیں رہے۔
ایمان اور ہادی چٹھہ ضمانت کیس: ریکارڈ پیش نہ کرنے پر جج برہم، ڈی ایس پی کی سرزنش، ہتھکڑی بھی منگوالی
انہوں نے کہا کہ ڈنکی لگانے والوں نے غیر قانونی سفر کے راستے تبدیل کرلیے ہیں اور اب وہ فضائی راستوں کے ذریعے یورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں۔
ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی واپسی کا تیسرا مرحلہ جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے کو وسائل اور افرادی قوت کی کمی کا سامنا ہے، تاہم نئی بھرتیوں کا عمل مکمل ہونے کے بعد بہت سے مسائل حل ہوجائیں گے۔



