Gas Leakage Web ad 1

سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے اسکواڈ فائنل، نیا کپتان کون؟ نام سامنے آگیا

0

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کی جگہ کپتانی صاحبزادہ فرحان کو سونپے جانے کا امکان ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع کے مطابق ایشین گیمز میں حصہ لینے والی پاکستان ٹیم کل وطن واپس پہنچ رہی ہے، جبکہ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کے ارکان کے اسلام آباد میں رپورٹ کرنے کا امکان ہے۔
مکہ اور مدینہ کو نشانہ بنانے کی کوششوں کا جواب دینا ضروری ہے، سعودی اتحادی افواج نے خبردار کردیا
احمد دانیال، سعد مسعود، حیدر علی اور وسیم جونیئر کو ٹیم میں برقرار نہ رکھے جانے کا امکان ہے، جبکہ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں بابر اعظم کی واپسی ہوگی۔ شاداب خان، نسیم شاہ اور فخر زمان کی بھی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔

صاحبزادہ فرحان کو سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے بھی کپتان برقرار رکھا جا سکتا ہے، جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل نہیں ہوں گے۔ پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کل متوقع ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 9، 11 اور 13 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.