Gas Leakage Web ad 1

مکہ اور مدینہ کو نشانہ بنانے کی کوششوں کا جواب دینا ضروری ہے، سعودی اتحادی افواج نے خبردار کردیا

0

سعودی اتحادی افواج نے حوثیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکہ اور مدینہ کو نشانہ بنانے کی کوششوں کا جواب دینا ضروری ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

سعودی اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، جبکہ جہاز رانی کی آزادی کو لاحق حوثی خطرے کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ اتحادی افواج کے مطابق حوثی کئی سال سے یمنی عوام کے لیے مشکلات کا باعث بنے ہوئے ہیں اور ان کے جارحانہ اقدامات نے یمنی اتحاد کو نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ یمن اور اس کے عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

دوسری جانب یمنی حکومت نے حوثیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن کا اعلان کردیا۔ یمنی صدارتی لیڈر شپ کونسل کے سربراہ رشاد العلیمی نے کہا کہ آپریشن کا بنیادی مقصد حوثیوں کے زیر قبضہ یمنی علاقوں کو واپس لینا اور ملک بھر میں ریاستی عملداری کو مکمل طور پر بحال کرنا ہے۔ انہوں نے حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں کے عوام سے اپیل کی کہ وہ یمنی مسلح افواج کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

صدارتی کونسل کے سربراہ نے واضح کیا کہ حوثی ملیشیا کے خلاف یہ کارروائی کشیدگی کم کرنے کے تمام پرامن مواقع اور آپشنز ختم ہونے کے بعد شروع کی جارہی ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ریاستی افواج جو بھی شہر واپس لیں گی، وہاں فوری طور پر بحالی اور تعمیر نو کا مرحلہ شروع کردیا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.