Gas Leakage Web ad 1

خراب موسم یا ہنگامی صورتحال میں حیدرآباد ائیرپورٹ کو متبادل بنانے کا منصوبہ

0

ہنگامی صورتحال یا موسمی خرابی کی صورت میں حیدرآباد ائیرپورٹ کو کراچی کے متبادل ائیرپورٹ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی ذرائع کے مطابق حیدرآباد ائیرپورٹ کو بوئنگ 777 طیاروں کی لینڈنگ کے قابل بنانے کیلئے رن وے کی لمبائی 7000 سے بڑھا کر 11500 فٹ تک کی جائے گی۔
نایاب مہمان پرندہ وائٹ سی ایگل 155 سال بعد پاکستان کی فضاؤں میں آ پہنچا
حیدرآباد ائیرپورٹ کے رن وے کی اپ گریڈیشن کے تحت لینڈنگ کرنے والی پروازوں کے مسافروں کیلئے بہتر متعلقہ سہولیات بھی دستیاب ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق اپ گریڈیشن کا فیصلہ بطور ریجنل حب اندرون ملک پروازوں کے ممکنہ آغاز میں بھی معاون ہوگا، کراچی، نواب شاہ، سکھر ائیرپورٹس کے متبادل ائیرپورٹ کے طور پر ایمرجنسی کی صورت میں مسافروں کی بذریعہ سڑک کراچی و دیگر شہر تک منتقلی جلد ممکن ہو سکے گی۔

Gas Leakage Web ad 2

حیدرآباد ائیرپورٹ سے ممکنہ ریجنل پروازوں کیلئے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا بھی امکان ہے۔

خیال رہے کہ حیدرآباد ائیرپورٹ پر آخری کمرشل پرواز 2013 میں پی آئی اے نے آپریٹ کی تھی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.