سال 2026 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے، ایف بی آر نے ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد گوشوارے جمع کرانے والوں پر بھاری جرمانے عائد کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تاخیر سے ریٹرن جمع کرانے پر جرمانہ ایک ہزار روپے سے بڑھا کر 25 ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے، جبکہ لیٹ فائلر ایسوسی ایشن سے جرمانہ 10 ہزار روپے کے بجائے 50 ہزار روپے وصول کیا جائے گا۔
پنجاب میں 16 مختلف ادویات کے غیرمعیاری اور جعلی ہونے کا انکشاف
کمپنیوں کے لیے جرمانہ 20 ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے کرنے کی بھی تجویز ہے۔ گزشتہ سال 35 لاکھ 16 ہزار 265 ریٹرنز جمع ہوئے تھے، جبکہ رواں سال یہ تعداد بڑھ کر 48 لاکھ 76 ہزار 384 ہوگئی ہے۔
رواں سال جمع شدہ ٹیکس 19 ارب 21 کروڑ 72 لاکھ روپے رہا۔ تنخواہ دار طبقے نے 16 لاکھ 23 ہزار سے زائد ریٹرنز کے ذریعے 2 ارب 82 کروڑ روپے سے زائد ٹیکس جمع کرایا۔
غیرتنخواہ دار طبقے کے 32 لاکھ 6 ہزار سے زائد ریٹرنز سے 13 ارب 43 کروڑ روپے وصول ہوئے، جبکہ ایسوسی ایشن آف پرسنز نے ایک ارب 41 کروڑ اور کمپنیوں نے ایک ارب 54 کروڑ روپے ٹیکس جمع کرایا۔ اسمال شاپ کیپرز اسکیم کے تحت 644 ریٹرنز جمع ہوئے، جن سے 4 کروڑ 82 لاکھ روپے سے زائد ٹیکس وصول ہوا۔



