اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف 13 روزہ دورہ امریکا اور برطانیہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

وزیراعظم منگل کی دوپہر لوٹن ایئرپورٹ سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئے اور ان کی خصوصی پرواز بیلاروس اور قازقستان کے راستے سوا 8 گھنٹے میں اسلام آباد پہنچی۔
آئی ایم ایف کا پاکستان سے مالیاتی استحکام لانے اور بڑھتے ہوئے گردشی قرضے کم کرنے کا مطالبہ
وزیراعظم شہباز شریف نے 5 روز امریکا جبکہ 9 دن لندن میں قیام کیا۔
وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
وزیراعظم نے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کیا۔



