انگلینڈ اور یارکشائر کے سابق آل راؤنڈر کین ٹیلر 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ہڈرزفیلڈ میں پیدا ہونے والے کین ٹیلر نے صرف 17 برس کی عمر میں یارکشائر کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ کا آغاز کیا۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں 303 فرسٹ کلاس میچز کھیلے اور کئی برس تک یارکشائر کے لیے اہم کردار ادا کیا۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا پہلا روز ، سرکاری ملازمین کے اثاثے ظاہرکرنے کے معاملے پربریفنگ
ٹیلر نے 1959 سے 1968 کے درمیان یارکشائر کو سات کاؤنٹی چیمپئن شپ ٹائٹلز جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ یارکشائر نے انہیں اپنی نسل کے انتہائی ہمہ گیر اور باصلاحیت کھلاڑیوں میں شمار کیا۔
بطور بلے باز انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 12 ہزار 864 رنز بنائے، جن میں 16 سنچریاں شامل تھیں۔ ان کی بہترین انفرادی اننگز 1961 میں وارکشائر کے خلاف ایجبسٹن میں ناقابل شکست 203 رنز تھی۔
کین ٹیلر صرف بیٹنگ تک محدود نہیں تھے بلکہ درمیانی رفتار کے مؤثر باؤلر بھی تھے۔ انہوں نے اپنے فرسٹ کلاس کیریئر میں 129 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 146 کیچز بھی پکڑے۔
وہ کرکٹ کے ساتھ فٹبال سے بھی وابستہ رہے اور ہڈرزفیلڈ ٹاؤن کی جانب سے دفاعی کھلاڑی کے طور پر بھی کھیل چکے تھے۔



