20ویں ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم نے چین کو شکست دے کر رواں ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔
جاپان میں جاری مینز ہاکی ایونٹ کے پول بی کا میچ پاکستان اور چین کے درمیان کھیلا گیا، جو یکطرفہ ثابت ہوا۔
پاکستان ، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کی نیویارک میں ملاقات
پہلے کوارٹر میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی، تاہم پاکستان نے دوسرے کوارٹر میں لگاتار 3 گول کردیے۔
پاکستان کی جانب سے پہلا گول 19ویں منٹ میں کپتان ابوبکر محمود نے کیا، جبکہ دوسرا گول 24ویں منٹ میں سفیان خان نے پینلٹی کارنر پر اسکور کیا۔
28ویں منٹ میں گرین شرٹس کی جانب سے حنان شاہد نے شاندار فیلڈ گول داغ کر قومی ٹیم کی برتری 0-3 کردی۔
یوں پاکستان نے چین کو 0-3 سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔