Gas Leakage Web ad 1

تیس لاکھ گھرانوں کو رمضان نگہبان پیکیج فراہم

0

لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب حکومت کی جانب سے 30 لاکھ سے زائد گھرانوں کو نگہبان رمضان پیکیج فراہم کر دیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ 64 لاکھ گھرانوں کو نگہبان رمضان پیکیج کی ترسیل جلد مکمل کر لی جائے گی۔

وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام کو ان کا حق ان کی دہلیز پر پہنچانا ہمارا فرض ہے، کسی پر احسان نہیں۔

انہوں نے کہا کہ 64 لاکھ افراد کو ان کی دہلیز پر رمضان پیکیج کی ترسیل منفرد ریکارڈ ہے۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ نگہبان رمضان پیکیج میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے ہربیگ پر کیو آر کوڈ پرنٹ کیا گیا ہے، کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ اور کیو آر کوڈ کے ذریعے شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.