Gas Leakage Web ad 1

جنرل اسمبلی اجلاس، عالمی رہنماؤں کی تقاریر کا شیڈول جاری

0

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس میں عالمی رہنماؤں کی تقاریر کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، شیڈول کے مطابق ٹرمپ، اردوان، میکرون سمیت متعدد عالمی رہنما پہلے روز جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے جبکہ عمومی مباحثہ 22 سے 28 ستمبر تک جاری رہے گا، 22 ستمبر کو پہلے روز امریکی صدر ٹرمپ، ترک صدر رجب طیب اردوان، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سمیت متعدد عالمی رہنما خطاب کریں گے، پہلے روز 22 ستمبر کو صبح 9 بجے اجلاس کا آغاز ہوگا، برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا پہلے مقرر ہوں گے جبکہ ان کے بعد امریکی صدر خطاب کریں گے، صبح کے اجلاس میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، کرغزستان کے صدر صدر جباروف، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، لیتھوانیا، پیرو، چلی اور فرانس سمیت مختلف ممالک کے سربراہان بھی خطاب کریں گے، 22 ستمبر کو سہ پہر 3 بجے شروع ہونے والے اجلاس میں منگولیا، جنوبی کوریا، سرینام، سیرا لیون، بوسنیا و ہرزیگووینا، سوئٹزرلینڈ، ویت نام سمیت مختلف ممالک کے رہنما اظہار خیال کریں گے اور برطانیہ اور جاپان کے وزرائے اعظم بھی پہلے روز کے سہ پہر کے اجلاس کے مقررین میں شامل ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.