10 روپے کے نوٹ کی بندش سے متعلق اسٹیٹ بینک کی وضاحت
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 10 روپے مالیت کے بینک نوٹ سے متعلق وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی کرنسی نوٹ کو بند یا تبدیل کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
سندھ کابینہ کا کاشت کاروں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ ، 4 ہزار روپے فی ایکڑ امداد کا اعلان
اسٹیٹ بینک پاکستان کے مطابق 10 روپے مالیت کے بینک نوٹ کی مبینہ بندش اور اسے تبدیل کرانے کی آخری تاریخ سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی رپورٹس میں کوئی حقیقت نہیں اور مرکزی بینک ان کی واضح طور پر تردید کرتا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ 10 روپے کے نوٹ کو بند کرنے یا تبدیل کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔