اسلام آباد: 60 فیصد پاکستانی ملکی تعلیمی نظام سے غیر مطمئن ہیں اور انہوں نے موجودہ نظام تعلیم کو جدید تقاضوں کے برعکس قرار دیا ہے۔
انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ نے نیا سروے جاری کردیا ہے۔
اسرائیل اور مراکش کا سفارتی تعلقات بڑھانے کا اعلان
سروے میں 35 فیصد افراد نے تعلیمی نظام پر اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ 29 فیصد نے تعلیمی نظام میں کمرشلائزیشن اور بھاری فیسوں کو مسائل کی بنیادی وجہ قرار دیا۔
سروے میں 19 فیصد افراد نے ناقص معیارِ تعلیم، 15 فیصد نے تعلیم تک رسائی میں مشکلات، جبکہ 14 فیصد نے ناقص امتحانی نظام کو اہم مسائل میں شمار کیا۔
سروے کے مطابق 11 فیصد افراد نے فنی اور پیشہ ورانہ تعلیم کی کمی، جبکہ 9 فیصد نے سیاسی مداخلت کو تعلیمی نظام کے زوال کی وجہ قرار دیا۔