امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ خود کو جنت میں جانے کا مستحق سمجھتے ہیں، تاہم اس کے لیے بھی وہ اپنے سیاسی مخالفین کو معاف کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

امریکی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران سیاسی معاملات پر گفتگو کے بعد میزبان نے ڈونلڈ ٹرمپ سے سوال کیا کہ 80 سال کی عمر میں اور قاتلانہ حملوں کی متعدد کوششوں سے محفوظ رہنے کے بعد وہ اپنی موت اور اس کے بعد کی زندگی کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟
کرپشن کے الزام لگانے والے حکومت میں کیوں؟ استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں: مریم نواز
اس سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ جنت میں جانا چاہتے ہیں، جہنم میں نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک مذہبی شخص ہیں اور اصولی طور پر انہیں جنت میں جانا چاہیے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایسا ہی ہوگا، کیونکہ وہ جہنم میں نہیں جانا چاہتے۔
انٹرویو کے دوران ٹرمپ سے یہ سوال بھی کیا گیا کہ اگر جنت میں داخلے کے لیے اپنے سیاسی مخالفین کو معاف کرنا ضروری ہو تو کیا وہ سابق ڈائریکٹر ایف بی آئی جیمز کومی اور ایوانِ نمائندگان کی سابق اسپیکر نینسی پلوسی سمیت دیگر مخالفین کو معاف کرنے کے لیے تیار ہوں گے؟
اس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ وہ اپنے سیاسی مخالفین کو معاف نہیں کریں گے، چاہے اس فیصلے کے نتیجے میں انہیں جنت میں داخلے سے ہی محروم کیوں نہ ہونا پڑے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کو وہ معاف نہیں کرسکتے، وہ انتہائی بے ایمان، بہت برے اور امریکا کے لیے نقصان دہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ملک سے ان لوگوں اور ان جیسے دیگر افراد سے کہیں زیادہ محبت کرتے ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق ان لوگوں نے ان کے ساتھ انتہائی برا سلوک کیا اور ریاستی اداروں کو ان کے خلاف سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ ان کی وفات کے بعد لوگ انہیں یاد کریں گے اور ان کی کمی محسوس کریں گے۔



