وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے باعث پیٹرولیم اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔
جامعہ کراچی کے پروفیسر عارف ساقی کو دھمکیاں دینے کا کیس، ملزم کونین شاہ کی ضمانت منظور
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرولیم اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جبکہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے حتمی فیصلہ آج شام متوقع ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے تحت سرکاری اور نجی دفاتر میں 4 دن کام کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو تعطیل اور نقل و حمل کم کرنے کی تجویز ہے۔ سرکاری ملازمین کے لیے روٹیشن میں کام کرنے کا فارمولا بھی زیر غور ہے۔
ذرائع کے مطابق بازاروں کی 3 روزہ بندش اور کاروباری اوقات کار کم کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔