گزشتہ 3 سالوں میں سائبر فراڈ نے سنگین صورت اختیار کر لی ہے جس میں اہم شخصیات سمیت 2 لاکھ 27 ہزار 757 شہری 8 ارب 32 کروڑ روپے کا نقصان اٹھا چکے ہیں۔
سرکاری ڈیٹا کے مطابق 2024 میں 83 ہزار 80، 2025 میں 76 ہزار 686 اور 2026 میں اب تک 68 ہزار 34 افراد شکایات درج کروا چکے ہیں۔ روزانہ ہزاروں لوگوں سے 2 ہزار سے 20 ہزار روپے تک لوٹے جا رہے ہیں۔
فراڈ کا شکار ہونے والوں میں سینیٹرز اور ارکان اسمبلی بھی شامل ہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا سے 4 لاکھ 90 ہزار، سینیٹر فلک ناز سے 4 لاکھ 85 ہزار، بلال احمد مندوخیل سے 4 لاکھ 3 ہزار، سینیٹر نیاز احمد سے 30 ہزار، شہلا بانو سے 3 لاکھ 70 ہزار اور آصف خان سے 9 لاکھ 70 ہزار روپے لوٹے گئے۔ مسلم لیگ ن کے ایم این اے سید ساجد مہدی بھی متاثر ہوئے۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے بروقت کارروائی کر کے سینیٹر فلک ناز، بلال احمد اور سینیٹر نیاز احمد کی لوٹی گئی رقم ریکور کرا لی ہے۔