ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں تعینات پاکستانی سفیر شفقت علی خان کو آرمینیا میں پاکستان کا پہلا سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔
شفقت علی خان آرمینیا میں بطور غیر مقیم سفیر اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
براؤن فیلڈ ریفائنری پالیسی جاری، 5 ارب ڈالر اپ گریڈ منصوبوں کی راہ ہموار
شفقت علی خان نے آرمینیا کے صدر کو سفارتی اسناد پیش کیں، جبکہ انہوں نے آرمینیا کے وزیر خارجہ ارارات مرزویان سے بھی ملاقات کی۔
یاد رہے کہ پاکستان اور آرمینیا نے 31 اگست 2025 کو باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم کیے تھے۔