مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک انتقال کرگئے۔
گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک دنیا سے رخصت ہوگئے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ کا کرائے بڑھانے کا اعلان
اہلخانہ نے محمود بشیر ورک کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔
اہلخانہ کے مطابق رکن قومی اسمبلی کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور لاہور کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کی نماز جنازہ آج صبح ادا کردی گئی، جبکہ آبائی قبرستان میں تدفین بھی کردی گئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے محمود بشیر ورک کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محمود بشیر ورک ایک مخلص، باصلاحیت اور فعال پارلیمنٹیرین تھے۔ مرحوم کی پارلیمانی، سیاسی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ محمود بشیر ورک کی وفات سے پارلیمنٹ ایک فعال رکن سے محروم ہوگئی ہے۔