اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کے بڑے پیمانے پر تشہیر کردہ 179 میگا کرپشن کیسز میں اب تک صرف 2 سزائیں سنائی جاسکی ہیں، جبکہ 21 ریفرنسز میں ٹرائل جاری ہے۔
یہ تازہ ترین اعداد و شمار نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سید احتشام قادر نے خصوصی طور پر دی نیوز کے ساتھ شیئر کیے ہیں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ کا کرائے بڑھانے کا اعلان
مقدمات کی تازہ ترین صورتحال سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس وقت نیب کے ریکارڈ میں 86 ریفرنسز درج ہیں، جن میں سے 41 نیب کے قانون میں تبدیلیوں کے باعث منتقل یا واپس کیے جاچکے ہیں، جبکہ 21 ریفرنسز میں ٹرائل جاری ہے اور 6 مقدمات بریت پر ختم ہوچکے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق 3 ریفرنسز واپس لیے جاچکے ہیں، ایک نمٹا دیا گیا ہے اور ایک زیر تفتیش ہے۔ 4 مقدمات غیر فعال ہیں، 2 ختم ہوچکے ہیں، جبکہ 5 اپیل کے مرحلے میں ہیں۔ اب تک صرف 2 مقدمات میں سزائیں سنائی گئی ہیں۔