کراچی: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے کرایوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ملک شہزاد اعوان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان کرتے ہیں۔
وہ عمر جب مردوں اور خواتین میں بڑھاپے کی جانب سفر شروع ہو جاتا ہے
ملک شہزاد اعوان کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں میں تبدیلی ناقابل قبول ہے۔ حکومت کی یقین دہانی پر ملک گیر ہڑتال 40 دن کے لیے مؤخر کی تھی، حکومت نے 40 دن کا وقت مانگا تھا جو اگلے ہفتے ختم ہورہا ہے۔ 40 روز مکمل ہونے کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
دوسری جانب جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی کے خلاف 20 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کیا ہے۔