اسلام آباد: براؤن فیلڈ ریفائنری پالیسی جاری کردی گئی، جس کے بعد 5 ارب ڈالر کے اپ گریڈ منصوبوں کی راہ ہموار ہوگئی۔
پالیسی کے مطابق ریفائنریوں کو یکم اکتوبر تک اپ گریڈ معاہدے کرنا ہوں گے، جبکہ معاہدے نہ کرنے کی صورت میں ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈیِمڈ ڈیوٹی مزید کم کردی جائے گی۔
وہ عمر جب مردوں اور خواتین میں بڑھاپے کی جانب سفر شروع ہو جاتا ہے
پالیسی کے مطابق اگر ریفائنریوں نے 15 نومبر تک معاہدہ نہ کیا تو ڈیِمڈ ڈیوٹی مکمل طور پر ختم کردی جائے گی۔
پالیسی میں کہا گیا ہے کہ ریفائنریوں کو درآمدی خام تیل کا 20 دن اور مقامی تیل کا 15 دن کا ذخیرہ رکھنا ہوگا۔