Gas Leakage Web ad 1

پاک افریقا گول میز کانفرنس، زمبابوے، ایتھوپیا، اور دیگر ممالک کا پاکستان کیساتھ تجارتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار

0

پاک افریقا گول میز کانفرنس میں زمبابوے، ایتھوپیا، سوڈان، کینیا اور دیگر ممالک نے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تجارتی و معاشی تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کی پالیسیاں بھی اسی عزم کی عکاسی کرتی ہیں، جبکہ افریقی خطے کے 50 سے زائد ممالک پاکستان کے لیے یکساں اہمیت کے حامل ہیں۔
کسی بھی علاقے میں 2گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ نہ کی جائے، وزیراعظم کا حکم
اسلام آباد میں صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی زیر صدارت پہلی پاک افریقا راؤنڈ ٹیبل کانفرنس ہوئی، جس میں اہم افریقی ممالک کے سفرا اور سفارتی نمائندگان سمیت بزنس کمیونٹی کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔

Gas Leakage Web ad 2

زمبابوے کے سفیر نے اپنے خطاب میں پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی خواہش کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹیز کے درمیان براہ راست روابط کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔

ایتھوپیا کے سفیر عمر حسین اوبا نے کہا کہ افریقی مارکیٹ پاکستانی کاروباری برادری کے لیے اہم مواقع کی حامل ہے، جبکہ سوڈان کے نمائندے نے کہا کہ پاکستانی سرمایہ کاروں کو اپنے ملک میں خوش آمدید کہیں گے۔

کینیا کے سفیر نے پاکستان اور افریقی ممالک کی بزنس کمیونٹی کی سہولت کے لیے ڈیسک قائم کرنے کی تجویز دے دی۔

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ افریقا کی ابھرتی ہوئی معیشتیں مستقبل کی عالمی معیشت میں اہم کردار ادا کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی افریقی ممالک کے ساتھ معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے متحرک ہے اور دونوں خطوں کی بزنس کمیونٹی کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.