Gas Leakage Web ad 1

کسی بھی علاقے میں 2گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ نہ کی جائے، وزیراعظم کا حکم

0

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی علاقے میں 2 گھنٹے سے زیادہ لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں بجلی کی لوڈ مینجمنٹ پر اہم جائزہ اجلاس ہوا، جس کے دوران انہوں نے مختلف شہروں میں بجلی کی بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ پر اظہار برہمی کیا اور حکم دیا کہ کسی بھی علاقے میں 2 گھنٹے سے زیادہ لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے۔
مریم نواز کے لندن دورے پر کتنا خرچ آیا؟ پی ٹی آئی رہنما نے پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع کروا دی
بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ آبنائے ہرمز میں کشیدگی اور ترسیلی مشکلات کے باعث آر ایل این جی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے، جبکہ طلب و رسد میں توازن برقرار رکھنے کے لیے مجبوراً لوڈ مینجمنٹ کرنا پڑ رہی ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آر ایل این جی کی ترسیل میں تعطل سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت زرعی شعبے اور زرعی برآمدات کے فروغ کے حوالے سے بھی جائزہ اجلاس ہوا۔ شہباز شریف نے پاکستان کی معاشی ترقی اور استحکام میں زرعی شعبے کے کردار کو کلیدی قرار دیتے ہوئے ملکی زرعی مصنوعات کے لیے عالمی منڈیوں تک رسائی کے حوالے سے مربوط اقدامات کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے بیرون ملک مشنز میں تعینات کمرشل افسران کو مؤثر کردار ادا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زرعی شعبے کی برآمدات بڑھانے کے لیے زرعی مصنوعات میں ویلیو ایڈیشن ناگزیر ہے۔ شہباز شریف نے فصلوں کی نگرانی کے لیے موبائل ایپ اور آگاہی بڑھانے کے لیے مؤثر میڈیا مہم چلانے کی ہدایت بھی کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ فی ایکڑ زرعی پیداوار میں اضافے، زراعت میں جدت لانے، لائیو اسٹاک کے شعبے کی ترقی اور زرعی برآمدات کے فروغ کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان مؤثر رابطہ اور شراکت داری ضروری ہے۔

اجلاس میں زرعی شعبے کے فروغ اور زرعی برآمدات بڑھانے کے لیے بریفنگ دی گئی اور تجاویز بھی پیش کی گئیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.