Gas Leakage Web ad 1

عوام اسٹیٹس کو سے جان چھڑانا چاہتے ہیں، 27 ستمبر کو پرامن مارچ ہوگا: بیرسٹر گوہر

0

پشاور: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کا مسئلہ ہے، اسی لیے چیف جسٹس سے سماعت جلد مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عوام اسٹیٹس کو سے جان چھڑانا چاہتے ہیں، 27 ستمبر کو پرامن مارچ ہوگا۔ یہ شوقیہ مارچ نہیں ہوگا اور مارچ میں سرکاری وسائل استعمال نہیں کیے جائیں گے۔ توقع ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن جماعتیں بھی مارچ میں شامل ہوں گی۔
پی ٹی آئی 27 ستمبر احتجاج کیس: لارجر بینچ تشکیل، چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز، آئی جیز طلب
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عوام جمہوری انداز میں تبدیلی اور نئے انتخابات چاہتے ہیں، جبکہ عوام سیاسی تناؤ اور تقسیم سے بیزار ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کے معاملے میں جلد بازی نقصان دہ ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کا مسئلہ ہے، اس لیے چیف جسٹس سے سماعت جلد مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ نرسنگ کالج واقعے میں طلبا پر پولیس تشدد افسوسناک ہے، متعلقہ ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا ہے۔ پرامن احتجاج کرنے والوں پر تشدد نہیں ہوگا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے صوبوں سے متعلق بیان کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اپنے الفاظ واپس لیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.