Gas Leakage Web ad 1

نئے صوبوں کا معاملہ، پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم آمنے سامنے

0

سندھ اسمبلی میں دوسرے روز بھی سیاسی محاذ آرائی عروج پر رہی، پیپلزپارٹی نے نئے انتظامی یونٹس کی مخالفت میں دوٹوک مؤقف اختیار کیا جبکہ ایم کیو ایم نے نئے انتظامی یونٹس کو سندھ کے مسائل کا واحد حل قرار دے دیا۔ صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان کی مضبوطی کے لیے سندھ کی تقسیم نہیں چاہتے۔
ایم کیوایم کراچی کو لسانیت کی بنیاد پر صوبہ بنانا چاہتی ہے لیکن پیپلز پارٹی قبول نہیں کرے گی: شرمیلا فاروقی
اسپیکر اویس قادر شاہ کی زیر صدارت ہونے والے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سندھ کی انتظامی بنیادوں پر تقسیم کے خلاف پیش کی گئی تحریک التواء پر پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے ارکان ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے۔ پیپلزپارٹی کے ارکان نے نئے انتظامی یونٹس کی مخالفت میں بھرپور دلائل دیے، جبکہ صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا سندھ کی تقسیم سے متعلق ماضی کا مؤقف بھی ایوان میں سنایا اور کہا کہ پاکستان کی مضبوطی کے لیے سندھ کی تقسیم نہیں چاہتے۔

Gas Leakage Web ad 2

ایم کیو ایم نے نئے انتظامی یونٹس کے قیام کو سندھ کے عوام کے مسائل کا حل قرار دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ انتظامی تقسیم کے بغیر شہری مسائل کا خاتمہ ممکن نہیں۔

اجلاس میں نئے انتظامی یونٹس کی حمایت اور مخالفت میں حکومت اور اپوزیشن ارکان کے درمیان بحث جاری تھی کہ اسپیکر نے اجلاس ملتوی کردیا اور مزید بحث تیسرے روز بھی جاری رکھنے کا حکم دیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.