مظفرگڑھ: سرکاری اسکولوں میں تعلیم کے ساتھ ساتھ اب سبزیاں بھی اگانا ہوں گی۔
محکمہ تعلیم نے سرکاری اسکولوں کے سربراہوں کو سخت ہدایات پر مبنی مراسلہ جاری کردیا ہے۔
پیپلز پارٹی نہ جمہوریت کی ٹھیکیدار ہے اور نہ سندھ کی مالک: خالد مقبول کا دو ٹوک جواب
محکمہ تعلیم کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں موسمی سبزیوں کی کاشت یقینی بنائی جائے جبکہ سبزیوں کی کاشت اور دیکھ بھال کے لیے اسکول میں ایک ذمہ دار شخص مقرر کیا جائے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق جن اسکولوں میں تسلی بخش پیداوار حاصل نہیں ہوئی، وہاں دوبارہ سبزیوں کی کاشت کی جائے اور کاشت کی گئی سبزیوں کو بروقت پانی دیا جائے۔ سبزیوں کی دیکھ بھال اور نگہداشت کی تصاویر روزانہ شیئر کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرز ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔