Gas Leakage Web ad 1

وزیر اعظم شہباز شریف کی جاتی عمرہ میں نواز شریف سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

0

وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی عمرہ میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

Gas Leakage Web ad 2

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے نواز شریف کو پمز میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے سے آگاہ کیا اور سانحے کے بعد حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات اور کارروائیوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔

دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر سید افتخار گیلانی اور قائم مقام صدر آزاد کشمیر چودھری طارق فاروق بھی جاتی عمرہ پہنچے اور اہم ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں کے بعد وزیراعظم شہباز شریف جاتی عمرہ سے ماڈل ٹاؤن لاہور روانہ ہوگئے، جبکہ چودھری طارق فاروق اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر سید افتخار گیلانی بھی جاتی عمرہ سے ڈی ایچ اے کے لیے روانہ ہوگئے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.