Gas Leakage Web ad 1

ہرمز سے تیل اور جنگی اخراجات کا تنازع، ایران نے امریکا کے دعوے کو جھوٹ قرار دے دیا

0

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل اور ایران کے خلاف جنگ کے اخراجات سے متعلق دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

قالیباف نے امریکی وزیر خزانہ سے مطالبہ کیا کہ وہ جنگ کے اصل مالی اخراجات سے متعلق اعداد و شمار بھی سامنے لائیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ امریکا کو جنگ پر 130 ارب ڈالر سے زائد کے اخراجات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اسکاٹ بیسنٹ نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا تھا کہ گزشتہ 14 روز کے دوران امریکا کی مدد سے 130 ملین بیرل تیل آبنائے ہرمز سے باہر منتقل کیا گیا۔

قالیباف نے ان دعوؤں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تیل کی ترسیل اور جنگی اخراجات سے متعلق امریکی مؤقف کو حقائق اور مالیاتی اعداد و شمار کی روشنی میں پرکھا جانا چاہیے۔ انہوں نے بیسنٹ پر حقائق چھپانے اور غلط بیانی کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں جاری کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی منڈی کے لیے اہم ترین بحری راستوں میں شامل ہے۔ ایران اور امریکا کے درمیان تنازع کے دوران یہاں سے تیل کی ترسیل اور بحری آمدورفت عالمی سطح پر مسلسل توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.