Gas Leakage Web ad 1

بھتا ٹیکس لیوی کی صورت میں غریبوں سے لیا جا رہا ہے، امیر جماعت اسلامی کا لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ

0

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اگر کسی نے ہمیں دھرنے سے اٹھانے کی کوشش کی تو وہ اپنا شوق پورا کرلے۔

Gas Leakage Web ad 2

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ دھرنوں اور احتجاج کی صورت میں تاریخی جدوجہد پورے ملک میں شروع ہوچکی ہے، جبکہ سیکڑوں مقامات پر جاری دھرنوں سے عوام میں بیداری اور شعور پیدا ہورہا ہے۔
نیپال میں 4 روز پہلے آنیوالے تباہ کن سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 616 ہوگئی
انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں فرق آنے کے باوجود پیٹرول سستا نہیں کیا جارہا، یہ عوام کی نمائندہ حکومت نہیں بلکہ فارم 47 والے ہیں، جبکہ بھتا ٹیکس لیوی کی صورت میں غریبوں سے وصول کیا جارہا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے اپنے اخراجات ایک ٹریلین روپے تک پہنچ چکے ہیں، جبکہ ملک میں لوڈشیڈنگ عروج پر ہے۔ سرکاری گاڑی 1300 سی سی سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم لاہور میں طویل دھرنے بھی دے سکتے ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو دھرنے میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔ اگر کسی نے ہمیں دھرنے سے اٹھانے کی کوشش کی تو وہ اپنا شوق پورا کرلے۔

خیال رہے کہ جماعت اسلامی کی جانب سے پیٹرولیم لیوی کے خلاف کراچی اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی دھرنے دیے جارہے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.