نیپال میں چار روز قبل آنے والے تباہ کن سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے، سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 616 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 2 ہزار 301 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
نیپالی حکام کے مطابق نیپال اور تبت میں تقریباً 2 ہزار 500 افراد تاحال لاپتا ہیں، جن کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ سیلاب کے باعث مجموعی طور پر 2 ہزار 301 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
3.5 ارب ڈالر کی فالکن آئلز ریفائنری، سی پیک سیکرٹریٹ نے توثیق کردی
اقوام متحدہ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو فوری طور پر خوراک اور صاف پانی کی ضرورت ہے، جبکہ 4 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بین الاقوامی امدادی ٹیموں کا ریسکیو آپریشن جاری ہے، جبکہ متاثرین کو بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے بھی کوششیں کی جارہی ہیں۔