Gas Leakage Web ad 1

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی مقتولہ آیت نور کے اہلخانہ سے ملاقات، ایک کروڑ روپے کا چیک دیا

0

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 5 سالہ بچی آیت نور کے گھر پہنچ گئے، جہاں انہوں نے مقتولہ کے والد سے ملاقات کی اور فاتحہ خوانی کی۔ حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندان کو ایک کروڑ روپے کا امدادی چیک بھی دیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

اس موقع پر آیت نور کے والد نے وزیراعلیٰ اور ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جو اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے رہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بچی کے قتل میں ملوث ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے اور اصل مجرم کو سرعام پھانسی دی جائے۔
پمز اسپتال اسلام آباد کو اتوار کو معمول کے مطابق کھلا رکھنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ آیت نور کے غم میں پورے خیبرپختونخوا کے عوام برابر کے شریک ہیں، یہ صرف آپ کی بچی نہیں بلکہ ہماری بھی بچی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت متاثرہ خاندان کے ساتھ ہے اور ملوث افراد کو کڑی سے کڑی سزا دلوائی جائے گی۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ ملزم کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا تاکہ آئندہ کوئی ایسا جرم کرنے سے ہزار بار سوچے۔ انتظامیہ اور پولیس کی موجودگی کے باوجود اگر بچے محفوظ نہیں تو دفاتر کو تالے لگانے چاہئیں۔

وزیراعلیٰ نے عدالتوں سے بھی درخواست کی کہ کیس میں ملوث ملزمان کو کسی قسم کا ریلیف نہ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بل کو آیت نور کے نام سے منسوب کیا جائے گا، جبکہ سوات چوک کو بھی متاثرہ بچی آیت نور کے نام سے منسلک کیا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.