Gas Leakage Web ad 1

پمز اسپتال اسلام آباد کو اتوار کو معمول کے مطابق کھلا رکھنے کا فیصلہ

0

اسلام آباد کے پمز اسپتال کو اتوار کے روز معمول کے مطابق کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

پمز اسپتال اسلام آباد کو اتوار کے روز معمول کے مطابق کھلا رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جو ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر انیزہ جلیل کی منظوری سے جاری ہوا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پمز اسپتال اسلام آباد اتوار کو مکمل طور پر فعال رہے گا، جبکہ پمز کی انتظامیہ اور اکاؤنٹس برانچ بھی اتوار کو معمول کے مطابق کام کریں گی۔
جعلی لائسنس کے الزامات: 50 پائلٹس کے لائسنس منسوخ اور 33 کے معطل
نوٹیفکیشن میں تمام متعلقہ افسران اور عملے کو مقررہ اوقاتِ کار کے دوران اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ بغیر اجازت غیرحاضری، غفلت یا احکامات کی خلاف ورزی پر سخت تادیبی کارروائی سے بھی خبردار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت کا پمز اسپتال شعبہ اطفال کے آئی سی یو میں آتشزدگی اور اس کے نتیجے میں 14 بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعے کے بعد سے غیر فعال ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.