Gas Leakage Web ad 1

آئندہ سال بجلی کی قیمت میں کتنے اضافے کا امکان ہے؟ پاکستانیوں کیلئے پریشان کن خبر

0

پاکستان میں آئندہ سال سے بجلی کی بنیادی ٹیرف میں ایک روپے سے زائد اضافے کا امکان  ہے، خطے میں کشیدگی کی صورتحال مزید خراب ہونے کی صورت میں بنیادی قیمت 4روپے فی یونٹ تک بھی بڑھ سکتی ہے ۔

نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی ،  فیصلہ اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد جاری کیا جائےگا ۔

Gas Leakage Web ad 2

نیپرا میں سماعت کے دوران سی پی اے نے پاور پرچیز پرائس مقرر کرنے سے متعلق چھ منظرنامے پیش کئے ،  چیئرمین نیپرا نے کہا کیپٹوپاورنکلنے کے بعد ایسا کیا ہوگا کہ ڈیمانڈ بڑھ جائے گی ، سی پی پی اے نے بتایا گزشتہ چھ ماہ سے عالمی سطح پر ایک غیر یقینی صورتِ حال کا سامنا ہے ، موجودہ صورتحال میں مستقبل کے تخمینے لگانا مشکل ہے ، بجلی کے بنیادی ٹیرف 27 روپے9پیسے رہنے کا تخمینہ ہے ۔ اس وقت فیول کاسٹ کی مد میں بجلی کی قیمت بڑھنا جنگ کا نتیجہ ہے۔ ایندھن کی صورتحال بہتر ہونے سے صورتحال بہتر ہوجائے گی ۔

سی پی پی اے کے مطابق رواں سال ایندھن کی قلت اور مہنگی دستیابی کے باعث لوڈ شیڈنگ کی ۔ درآمدی کوئلے کے نرخ میں بھی اتار چڑھاؤ جاری ہے ۔ ایل این جی بھی کروڈ سے لنک ہے ۔ قیمتوں کا جو فرق آرہا ہے اسے مدنظر رکھ کر بنیادی قیمت کا تعین کیا گیا ہے ، بجلی طلب میں اضافے سے بڑا چیلنج درآمدی فیول کی قیمتیں ہیں ۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.